عمران خان کو بے نقاب کریں منحرف ارکان کا جہانگیر ترین کو مشورہ

ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب، جہانگیر ترین علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، راجا ریاض

(فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کو عمران خان کو کھل کر بے نقاب کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بیان کے بعد آج ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کو عمران خان کے خلاف کھل کر بات کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے اس لیے آئندہ ہفتے گروپ کا لاہور میں اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔
Load Next Story