جامعہ کراچی اور موریشس یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یاداشت پر دستخط کا مقصد دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان تدریسی تبادلے اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے

سائنسی تحقیق و تربیت کے لیے سائنسدانوںاور طالبعلموں کا باہمی تبادلہ کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی اوریونیورسٹی آف موریشس کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں۔


جس کا مقصد دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان تدریسی تبادلے اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے جبکہ تحقیقی وسائنسی تربیت کے لیے دونوںممالک کے درمیان سائنسدانوں اور طالبعلموں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے سائنسدانوں کو مزید سائنسی تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری جبکہ یونیورسٹی آف موریشس کے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورینس ڈاکٹر بی ایف خدابوکس نے کراچی میںمفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

یونیورسٹی آف موریشس 1965 میں قائم ہوئی جو متعدد تعلیمی شعبہ جات میں طالبعلموں کوکل وقتی اور جزوقتی کورس کی پیشکش کرتی ہے جبکہ جامعہ کراچی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا معروف ادارہ ہے بین الاقوامی جامعات میں اس کا شمار 233 ویں نمبر پر ہوتاہے۔
Load Next Story