عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول
الیکشن کمیشن نے تقریر کے جائزے کیلیے اجلاس طلب کرلیا جس کے بعد عمران خان کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا
لاہور:
عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے میں پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تقریر کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیا، جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن عمران خان کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پشاور میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا اور اس کے بعد کئی بار انہوں ںے ان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسز میں جانب داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔