بجلی کے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ

ملک بھر میں 9 جنوری 2021 کو بجلی کا شٹ ڈاؤن ہوا تھا


ویب ڈیسک May 06, 2022
متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کی جائے گی، نیپرا۔ فوٹو: فائل

BEIJING: جنوری 2021 میں ملک میں بریک ڈاؤن کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان نیپرا کے مطابق جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا ہے، این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی تفصیلی رپورٹ کے بعد اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جبکہ این ٹی ڈی سی کو سماعت کا موقع بھی دیا گیا، این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔ بلیک آؤٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 جنوری 2021 کو بجلی کا شٹ ڈاؤن ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں