اپریل کے دوران ملک میں گرم ترین موسم کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے
لاڑکانہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ژالہ باری ہوئی جبکہ جیکب آباد میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا
ماہ اپریل کے دوران ملک بھر میں گرم ترین موسم کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے، دیہی سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ژالہ باری ہوئی جبکہ جیکب آباد کا پارہ 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل 2022 کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا گیا، جس کے تحت ملک میں اپریل کا مہینہ نئے موسمی ریکارڈز بنا کر گزرا، ماہ اپریل کے دوران گرم ترین دن کے نئے ریکارڈر قائم ہوئے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق اپریل ملکی تاریخ کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، ملک میں معمول سے 74 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کوئی قابل ذکر بارش رپورٹ نہیں ہوئی، پنجاب میں معمول سے 89 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 79 فیصد، بلوچستان میں 78فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 56 اور گلگت بلتستان میں 51 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو لاڑکانہ میں 38 ملی میٹر بارش اور ژالہ باری ہوئی، یہ اپریل کے دوران ملک کی زیادہ بارش کا دن اور لاڑکانہ کی تاریخ میں اپریل میں پہلی بار ہونے والی ژالہ باری تھی، 30 اپریل کو جیکب آباد کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا اور 30اپریل مہینے کا گرم ترین دن تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں ملک کا درجہ حرارت اوسط سے 4 ڈگری سینٹی زائد رہا، 1961 کے بعد سے اپریل ملک کا گرم ترین مہینہ رہا، 62 سال میں اپریل کے مہینے میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، ملک کے کئی حصوں میں گرم ترین دن اور گرم ترین رات کے ریکارڈز بھی ٹوٹے۔
بیشتر شہروں میں دن کا درجہ حرارت اوسط سے 5.2ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت اوسط سے 3.2ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے۔