عمران خان کو مناظرے کا چیلنج فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اپنے ٹی وی چینل پر کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، فیاض الحسن


Staff Reporter May 06, 2022
فیاض الحسن نے علیم خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا (فوٹو، فائل)

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کی جانب سے عمران خان کو مناظرے کے چیلنج پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں، میں آپ کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں، میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے چیلنج دیا کہ ‏آپ اپنے ٹی وی چینل میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ علیم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا انٹرویو دیکھ کر انہیں مناظرے کا چیلنج دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں