کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافہ مانگا تھا

کراچی میں بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ(فوٹو فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین پر بھی بجلی بم گرادیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 1 روپے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کےلیے بھی بجلی 1 روپے 38 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔




بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 15پیسے اضافہ مانگا تھا۔
Load Next Story