سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ہمشکل نوجوان کی دھوم

شاہ رخ خان کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے ابراہیم قادری کو شادی کی تقاریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو بھی کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک May 06, 2022
شاہ رخ خان کے ہم شکل نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے (فوٹو، فائل)

کراچی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ہمشکل نوجوان ابراہیم قادری سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ابراہیم قادری کی شکل کنگ خان سے اس قدرت مشابہت رکھتی ہے کہ لوگ کبھی کبھار غلط فہمی کا شکار ہوکر انہیں ہی اصل شاہ رخ خان سمجھ بیٹھے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک مرتبہ ابراہیم انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے گئے تو گراؤنڈ کے مین کیمرے میں ان کی تصویر آگئی جس پر لوگوں نے شاہ رخ خان سمجھ کر 'بادشاہ بادشاہ' کے نعرے لگانا شروع کردیے، ہمشکل شہری کو سڑک پر روک کر لوگ سیفلیاں بھی بنواتے ہیں، انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن اتنے مشہور ہوجائیں گے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے ملنا میرا خواب ہے، شروع میں کبھی خود پر توجہ نہیں دیا دوستوں اور گھر والوں نے بتایا کہ تم بالی ووڈ کے کنگ سے ملتے ہو جس پر میری فیلمی کو فخر بھی ہے۔

ابراہیم قادری نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کے مداح انہیں شادی کی تقاریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بھی مدعو کرتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں