انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ


ویب ڈیسک May 06, 2022
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان میں عید الفطر کی طویل تعطیل کے بعد جمعہ کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.30روپے سے بڑھ کر186.65روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 1 روپے کے اضافے سے 185.50 روپے سے بڑھ کر186.50 روپے ہو گئی جبکہ 50 پیسے کے اضافے سے قیمت فروخت 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یور وکی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت198 روپے سے کم ہو کر197.50روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب 3 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233 روپے سے گھٹ کر 230 روپے اور قیمت فروخت 238 روپے سے گھٹ کر 235روپے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں