شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئی، شوہر اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج
کراچی:
پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفر گڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں شوہر نے بدچلنی کے شبے میں پانچ بچوں کی ماں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے نتیجے میں خاتون کا جسم بری طرح سے جھلسا جسے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت فیروز مائی کے نام سے ہوئی جس کی عمر 30 سال ہے۔
مقتولہ کی بہن کی درخواست پر تھانہ میر ہزار پولیس نے شوہر اور اُس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔