تین سال بعد چینی کی قیمت کم ہونا عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے وزیراعظم

وزیراعظم کی گندم کی خریداری کے لیے پاسکو کو کیش کریڈٹ کی سہولت دینے کی بھی ہدایت


ویب ڈیسک May 06, 2022
وزیراعظم شہباز شریف ۔۔۔۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت کم ہونا عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی،جس میں سیکٹری خزانہ بھی شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے شہباز شریف کو اشیا کی قیمتوں اور معیشت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی یہ عوام کے لیے ریلیف ہے۔

انہوں نے وزیرخزانہ کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو کیش کریڈٹ کی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں