عامر خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ نئی فلم میں کام کرنے کیلئے تیار
معروف فلم ساز انوراگ باسو نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے عامر خان اور رنبیر کپور کو کاسٹ کرلیا ہے
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اسٹار اداکار رنبیر کپور ایک ساتھ نئی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز انوراگ باسو نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے عامر خان اور رنبیر کپور کو کاسٹ کرلیا ہے۔ فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا تاہم اسکرین پلے کے لیے تمام ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کا بھی تعاون رہے گا، دونوں اسٹار اداکار ایک ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے آغاز اور ریلیز سے متعلق نہیں بتایا گیا۔ ہدایت کار انوراگ اس سے قبل فلم 'برفی' اور 'جگو جاسوس' میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ عامر اور رنبیر کو ایک ساتھ ڈائریکٹ کریں گے۔
دوسری جانب عامر خان کی نئی فلم 'لال سنگھ چھڈھا' رواں سال 11 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں کرینہ کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔