سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے احسن اقبال کی ہدایت

وفاقی وزیر کی ہر ماہ سی پیک سیکورٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کو یقینی بنانے کی ہدایت


ویب ڈیسک May 06, 2022
(فوٹو : فائل)

HARIPUR: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سی پیک سے متعلقہ منصوبوں اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک سیکورٹی پراعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں غیر روایتی ہتھکنڈوں کی جنگ ہے، سانحہ کراچی یونیورسٹی پر تشویش ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ماہ سی پیک سیکورٹی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیہ سے ہو سکتا ہے، قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی قیادت کو مل کر بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے قدم اٹھانے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں