امریکی وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون خطے کی صورتحال پر بات چیت
امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزارت سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیرخارجہ کے امور سنبھالنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بڑا بریک تھرو اُس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ نے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد پیش کی۔
امریکی ہم منصب نے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ سمیت باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی کی۔ وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعے کے روز بات چیت ہوئی۔
Exchanged views on:
➖Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
➖Promotion of peace,development & security
Agreed that engagement with mutual respect is the way forward.