عمران خان کی حکومت بے فیض ہوتے ہی دھڑام سے ختم ہوگئی مریم نواز
عمران خان کو اپنی حکومت جانے سے زیادہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی تکلیف ہے، لیگی نائب صدر
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بے فیض ہوتے ہی عمران خان کی حکومت دھڑام سے ختم ہوگئی جس کے بعد اُسے دکھنا اور سنائی دینا بند ہوگیا۔
اٹک کے علاقے فتح جنگ میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل عمران خان نے خود بولا کہ اُسے سازش کا علم تھا اور اصل مسئلہ ایک آفیسر کی تعیناتی کا تھا۔
' عمران خان نے خود ہی بیرونی سازش کے جھوٹ کا پول کھول دیا'
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش اور خط کا کہہ کر قوم کو دھوکا دیا اور حالیہ انٹرویو میں خود اپنے ہی جھوٹ کا پول کھول کر بتایا کہ 'مجھے حکومت ختم کرنے کی سازش کا ایک سال پہلے ہی علم ہوگیا تھا، بے فیض ہوتے ہی عمران خان کا اقتدار دھڑام سے ختم ہوگیا جس کے بعد اب وہ سُننے اور دیکھنے سے بھی قاصر ہے اور وہ دماغی توازن بھی کھو بیٹھا ہے'۔
'عمران خان نے اپنی بہن کا نہیں فرح گوگی کا دفاع کیا'
انہوں نے کہا کہ علیمہ کتنی بدنصیب بہن ہے جس کو بچانے کے لیے عمران خان نے کبھی کوئی بیان نہیں دیا مگر فرح کو ٹی وی پر بیٹھ کر بے گناہ قرار دے کر اُس کے حق میں دلائل دیے، عمران خان نے راتوں رات پولیس کے پہرے میں اُسے پاکستان سے فرار کروایا مگر کوئی بات نہیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اُسے ڈھونڈ کر پاکستان لے آئیں گے اور سارا حساب کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے فرح خان کے پیسے کو کامیاب کاروبار کی وجہ بتایا، کیا بائیس کروڑ لوگوں میں صرف فرح خان ہے جس کے ساڑھے تین سالوں میں اتنے زیادہ اثاثے بڑھ گئے، اگر فرح خان کا کامیاب کاروبار تھا تو وہ دبئی کیوں فرار ہوئی۔
'عمران خان اپنے ساتھ 15 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی لے گیا'
ن لیگ کی صدر کا کہنا تھا کہ قوم کو انڈوں، مرغیوں اور لنگر خانوں کے پیچھے لگا کر انہوں نے لوٹ مار کی، عمران خان خود توشہ خانہ لوٹتا رہا، جاتے وقت بھی 15 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی اپنے ساتھ لے گیا اور پھر وزیراعظم ہاؤس سے مزید ایک جدید گاڑی کا تقاضہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی وزرائے اعظم آئے سب کو جاتے وقت بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں مگر صرف دو وزیراعظم ایسے تھے جنہوں نے جاتے وقت گاڑیاں نہیں لیں، پہلا نوازشریف اور دوسرا شاہد خاقان عباسی ہے۔
'چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ کہیں دے گا'
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیرملکی فنڈنگ کیس میں اربوں روپے کا غبن ثابت ہوچکا ہے، اب جب اس کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تو کیوں چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے خود لگایا، اب جب چوری پکڑی گی تو استعفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا بلکہ عمران خان کو اپنی چوریوں کا حساب دینا پڑے گا، اس کی سیاست بھی ہمیشہ ختم ہونے والی ہے اب کہتا ہے کہ اسلام آباد چلومگر یہ وہاں بھی ناکام ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو کرسی جانے کا دکھ نہیں بلکہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی تکلیف ہے مگر اب اس کی عادت ڈالنی پڑے گی اور بقیہ زندگی اسی کے ساتھ گزارنا ہوگی کیونکہ آنے والا دور نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا ہے۔