عبدالرشید قتل کیس عدالت نے پرویز مشرف کو 15 مارچ کو طلب کرلیا

ایڈیشنل سیشن عدالت نے سابق صدر کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ بھی دے دیا۔


ویب ڈیسک March 01, 2014
پرویز مشرف نےعدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست بھی دائر کردی۔ فوٹو: فائل

LONDON: ایڈیشنل سیشن عدالت نے عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 15 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج واجد یلی کی عدالت میں عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی تو پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے توسط سے خرابی صحت کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ جس پر مقدمے میں مدعی کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا رہے ہیں، ان کے وکیل کی جانب سے اب تک ان کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی، اس لئے وہ عدالت سے درخواست کرتے ہیں مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت منسوخ کر کے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی، کیس کی آئندہ سماعت 15 مارچ کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |