چین میں عجائب گھر کی حفاظت کے لئے خصوصی تربیت یافتہ بلیاں بھرتی کرلی گئیں

بلیاں عجائب گھر کو چوہوں سے بچانے میں مددگارثابت ہوتی ہیں بلکہ وہاں موجود پالتو پرندوں کو نقصان نہیں پہنچاتی، انتظامیہ


ویب ڈیسک March 01, 2014
بلیوں کے عجائب گھر میں موجود ثقافتی نوادارت کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے آثار تاحال نہیں ملے ہیں ، انتظامیہ فوٹو: فائل

چینی حکام نے سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کی چوہوں اور دیگر حشرات سے حفاظت کے لئے خصوصی تربیت یافتہ بلیاں بھرتی کی ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ میں واقع سیکڑوں برس قدیم شاہی محلات پر مشتمل عجائب گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھنے کے لئے 180 بلیوں کو عجائب گھر میں چھوڑ رکھا ہے۔ عجائب گھر کا عملہ ان بلیوں کو خوراک، ویکسین، وٹامنز دیتا ہے۔ یہ بلیاں نہ صرف عجائب گھر کو چوہوں اور حشرات سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں بلکہ یہ عجائب گھر میں موجود پالتو پرندوں کو بھی نقصان نہیں پہنچاتی۔

عجائب گھر کے عملے کا کہنا تھا کہ بلیوں کے عجائب گھر میں موجود ثقافتی نوادارت کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے آثار تاحال نہیں ملے ہیں تاہم ان بلیوں سے عجائب گھر آنے والے سیاحوں کو کسی حد تک خطرہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں