جلد پاکستان آؤں گا کوشش ہے ڈالر 160 روپے پر لے آئیں اسحق ڈار

پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں، سابق وزیر خزانہ


News Agencies May 07, 2022
پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں، سابق وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان کی معشیت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آٓئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔


انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |