خیبرایجنسی میں دھماکے سے پولیو رضاکاروں کی حفاظت پرمامور11 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق

شرپسندوں نے جمرود کے علاقے لاشورہ میں خاصہ دار فورس اور لائن افسران کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 01, 2014
بم دھماکوں کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم معطل کرکے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جمرود میں انسداد پولیو مہم کے دوران یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 11 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے لاشورہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی پر معمور خاصہ دار فورس اور لائن آفیسرز کی گاڑیوں کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں خاصہ دار اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 اہلکار اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کم از کم 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم معطل کرکے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور اور گردو نواح کے علاقوں میں 5 برس سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں