عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل

گدھے پرلکیریں ڈالنے سے گدھا زبیرا نہیں بن جاتا ، عمران خان


ویب ڈیسک May 07, 2022
برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں پاکستانی تھا انگریز نہیں بن سکتا تھا،عمران خان:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی۔ عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زبیرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔

عمران خان کی گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں بھی عمران خان کی وائرل کلپ کی کوریج کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں