پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہماری بیٹی دعا زہرا کو بازیاب کراکے ہم سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، درخواستگزار مہدی علی


ویب ڈیسک May 07, 2022
دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے، درخواستگزار۔ فوٹو:فائل

پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 16 اپریل کو رات ساڑھے 12 بجے میری اہلیہ نے بتایا کہ ہماری بیٹی دعا زہرا لاپتہ ہے، ہم نے کراچی کے الفلاح تھانے جاکر اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ نا معلوم افراد کیخلاف درج کرایا، تاہم کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تا حال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دعا زہرہ نے لاہور میں شادی کرلی

درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ظہیر احمد نامی لڑکے نے ہماری بیٹی دعا زہرا سے شادی کرلی ہے، نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال تھی، کم عمری کی شادی چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت جرم ہے، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی دعا زہرا کی عمر 13 سال بنتی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ہماری بیٹی دعا زہرا کو بازیاب کراکر ہم سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، اور ہماری بیٹی کا ڈی این اے کراکر عمر کا تعین کا حکم دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ساتویں جماعت کی طالبہ کا تاحال سراغ نہ مل سکا

درخواستگزار سید مہدی علی کاظمی نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کرائیں، تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں