کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

عوام گرمی کی لہر کے دوران دن 11 سے 4 بجے تک باہرنکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 07, 2022
عوام گرمی کی لہر کے دوران دن 11 سے 4 بجے تک باہرنکلنے سے گریزکریں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ میں آج سے اگلے کم وبیش ایک ہفتے تک گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے، اور دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور میں پارہ 46 سے 48 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر گرم اور خشک موسمی حالات سبزیوں اور باغات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فصلوں کا انتظام کریں، گرمی کی لہر کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، عوام گرمی کی لہر کے دوران دن 11 سے 4 بجے تک باہرنکلنے سے گریزکریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے کوئی خدشات نہیں ہیں، تاہم کراچی میں 2 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں