اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری

اشتراوصاف نواز شریف کے دور میں اٹارنی جنرل رہ چکے، وہ دو بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں

اشتراوصاف نواز شریف کے دور میں اٹارنی جنرل رہ چکے، وہ دو بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں (فوٹو : فائل)

وزیراعظم نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔


اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ 2015-16ء میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔

اشتراوصاف علی دو بار 1998-99ء اور 2012-13ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔ وہ 2011-12ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story