ایشیا کپ بھارت کیخلاف بقا کی جنگ سے پہلے عمر گل ہمسٹرنگ انجری کا شکار

ٹریننگ سیشن کے دوران عمر گل نے ہلکی ورزش میں حصہ لیا۔


ویب ڈیسک March 01, 2014
عمر گل کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور عمر گل بھارت کے خلاف میچ میں کھیلیں گے، کوچ معین خان۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر عمر گل ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بقا کی جنگ سے پہلے ہی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بالر عمر گل ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تاہم انھوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران ہلکی ورزش میں حصہ لیا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہےعمر گل کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور عمر گل بھارت کے خلاف میچ میں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ عمر گل گھٹنے کی سرجری کے بعد تقریبا 8 ماہ انٹر نیشنل کرکٹ سے دوری کے بعد حال ہی میں ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں