حکومت نے سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو تحریک استحقاق لائیں گے رضا ربانی

سلامتی پالیسی ایوان بالا میں پیش کی جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا جائے، رضا ربانی


ویب ڈیسک March 01, 2014
حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت ہے،رضا ربانی فوٹو؛ایکسپریس نیوز

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سینیٹ کو بھی جوابدہ ہے، قومی سلامتی سے متعلق سینیٹ کی اہمیت قومی اسمبلی سے زیادہ ہے لہذا قومی سلامتی پالیسی سینیٹ بھی پاس کرے گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینیٹ کا استحقاق مجروح نہ کیا جائے اور سلامتی پالیسی ایوان بالا میں پیش کی جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد حکومت کو آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اس لئے نظر انداز کررہی ہے کہ اس وقت ایوان میں اپوزیشن کی اکثریت جب کہ حکومتی اراکین کی تعداد کم ہے، لیکن ہم نے قومی سیکیورٹی کے حوالےسے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا تو ہم دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں