سناکشی سنہا نوجوان اداکار ظہیر اقبال کی محبت میں مبتلا

میرے اور سناکشی سنہا کے درمیان قریبی تعلقات کی باتیں من گھڑت ہیں، ظہیر اقبال


ویب ڈیسک May 07, 2022
لوگوں سے گزارش ہے جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، ظہیر اقبال

کراچی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ظہیر اقبال نے اداکارہ سناکشی سنہا سے معاشقے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ظہیر اقبال نے وضاحت پیش کی ہے کہ میرے اور سناکشی کے قریبی اور گہرے تعلقات کی باتیں من گھڑت ہیں، اب مجھے اس طرح کی جھوٹی خبروں کا کوئی اثر بھی نہیں ہوتا، افواہ پھیلانے والوں کو یہ سوچ کر خوشی ہوتی ہے کہ میرا اداکارہ سے کوئی چکر ہے تو وہ یہ حقیقت سمجھ کر سوچتیں رہیں جو ان کے لیے بہتر ہے۔

ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سناکشی اور میرے تعلقات کا سن کر دکھ ہوا ہے تو براہ کرم وہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ مجھے سلمان خان ہمیشہ سے نصیحت کرتے آئے ہیں کہ بالی ووڈ میں ایسی باتیں پھیلتی ہیں، ہمیں بس من گھڑت باتوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ سناکشی کے مداحوں کو ان کی نئی فلم 'ہاری ہارا ویرا ملو' کا بے صبری سے انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں