جمشید دستی نےمنگل تک ثبوت نہ دیئے تو ایوان اُن کے خلاف کارروائی کرے گا اسپیکر قومی اسمبلی
رکن پارلیمنٹ اپنے کمرے میں کیا کچھ کرتا ہے اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں نہ ہی میں کوئی کارروائی کروں گا، ایاز صادق
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ پر الزامات لگانے سے پہلے جمشید دستی کو اپمنے گریبان میں جھانکنا چایئے تھا اگر وہ منگل تک ثبوت نہ دے سکے تو ایوان ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے بارے میں میڈیا بہت اچھی طرح جانتا ہے وہ گدھا گاڑی پر بیٹھ کر سستی شہرت حاصل کرنے والے آدمی ہیں، لاجز سے نکلنے یا داخل ہونے والی خواتین کسی کی بہن، بیٹی یا بیوی بھی ہو سکتی ہیں، جمشید دستی سب کو ایک صف میں شامل نہ کریں، انہیں اگر کسی کے خلاف شکایت تھی تو وہ نام لے کر ثبوتوں کے ساتھ بتاتے۔
سردار صادق ایاز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اپنے کمرے میں کیا کچھ کرتا ہے اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں نہ ہی وہ کوئی کارروائی کریں گے البتہ کمرے سے باہر اگر کوئی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ کارروائی ضرور کریں گے تاہم اس سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کا میڈیکل ٹیسٹ نہیں کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو ثبوت پیش کرنے کے لیے گزشتہ روزنوٹس مل چکا ہے لیکن وہ ابھی تک ان کے پاس نہیں آئے، اگر جمشید دستی نہ آئے تو مزید 2 نوٹسز بھیجے جائیں گے اس کے بعد ایوان خود فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ جمشید دستی نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ منتخب ارکان پارلیمنٹ لاجز میں باقاعدہ مجروں کے لئے لڑکیاں ، چرس اور شراب منگواتے ہیں۔