قومی جونیئرکرکٹ سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا فیصلہ

انڈر19 سٹی ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل اعلان ہو جائے گا


Zubair Nazeer Khan May 08, 2022
انڈر19 سٹی ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل اعلان ہو جائے گا۔ فوٹو : فائل

پی سی بی نے قومی جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اورارکان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان 21 اپریل سے شروع ہونے والے ملک گیرانڈر19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14 ٹیسٹ اور 39 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے60 سالہ سابق فاسٹ بولرسلیم جعفر کی سربراہی میں قائم کی جانے والی5 رکنی قومی جونیئرسلیکشن کمیٹی کی معیاد رواں سال فروری میں ختم ہوچکی ہے، کمیٹی کے ارکان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر،وجاہت اللہ عباسی،ثنااللہ واسطی اور جاوید حیات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی معیاد میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پی سی بی نے قومی جونیئر چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی خدمات پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپرد کر دی ہیں، سابق فاسٹ بولردورہ پاکستان پرآنے والی سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی بطور بولنگ کوچ معاونت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں نئی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے سمری چیئرمین پی سی بی کوبھیج دی جائے گی،اس ضمن میں حتمی فیصلہ رمیز راجہ ہی کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |