اگر میں غلط عورت تھی تو عامر لیاقت نے مجھ سے شادی کیوں کی دانیہ شاہ روپڑیں

عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں وقت پر سامنے لاؤں گی، دانیہ شاہ


ویب ڈیسک May 08, 2022
لڑکی کوعزت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے عامر سے صرف عزت مانگی، دانیہ شاہ روپڑیں فوٹواسکرین گریب

کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے روتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں غلط عورت تھی تو عامر لیاقت نے مجھ سے شادی کیوں کی۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے۔ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

دوسری جانب عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دانیہ شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ان کے ساتھ نامناسب رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ (عامر لیاقت حسین) نشے کرتا تھا اور گندی گندی باتیں کرتا تھا، نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا۔ ابھی اس نے انسٹا پر اتنی گندی بات لکھی ہے۔ دانیہ شاہ یہ تمام باتیں ہوئے بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا عامر لیاقت نے میرے بارے میں اتنی غلط بات لکھی ہے اگر میں غلط عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی تھی اس نے۔ صحافی کی جانب سے دھمکیوں کے متعلق سوال پوچھنے پر دانیہ شاہ نے کہا عامر لیاقت مجھے بہت زیادہ دھمکیاں دے رہا ہے، دو تین بار مارا بھی ہے اور میرا گلا بھی دبایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا جواب

دانیہ شاہ نے مزید کہا میں اس سے کچھ نہیں لینا چاہتی تھی، نہ مجھے شہرت کی ضرورت ہے، لڑکی کوعزت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے اس سے صرف عزت مانگی ہے مجھے میڈیا میں آنے کا نہ شوق ہے اور نہ دلچسپی۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ میری خلع ہوجائے۔ میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ وہ اتنی گندی گندی باتیں کررہا ہے آگے وہ کتنی گندی باتیں کرے گا۔

دانیہ شاہ نے کہا میرے پاس عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں وقت پر سارے ثبوت دکھاؤں گی۔ انہوں نے کہا میں عامر لیاقت سے کوئی صلح نہیں کرنا چاہتی جو میری زندگی برباد کررہا ہے میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔ عامر لیاقت نے 10 فروری 2022 کو دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا دونوں کی شادی کو محض چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |