حکومت کا نسرین جلیل کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ

نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے لیے سمری صدر کو ارسال کردی گئی


ویب ڈیسک May 08, 2022
نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے لیے سمری صدر کو ارسال کردی گئی۔ فوٹو:فائل

VENICE: حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو گورنر سندھ کے لئے وسیم اختر، نسرین جلیل اور عامر خان کے نام دیئے تھے، اور حکومت نے اب ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گورنر سندھ کیلیے وسیم اختر ، عامر خان اور نسرین جلیل کے نام تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے لیے سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔