گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ماں نے تین کمسن بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی

4 سالہ بچی عنایا اور دو سالہ ولید کی لاشیں نہر سے برآمد کر لی گئی ہیں، ریسکیو


ویب ڈیسک May 08, 2022
انیلہ زوجہ مشتاق نے گھر سے جھگڑ کر تینوں بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی تھی، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر ماں نے تین کمسن بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔

پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ماں نے اپنے تین کمسن بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو حکام کے مطابق انیلہ نامی خاتون نواحی گاؤں 345 ای بی کی رہائشی ہے اور اس کا اپنے شوہر مشتاق سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ واقعہ ترکھنی روڈ پر چک نواباں والا کے قریب کینال نہر میں پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار کینال نہر پر پہنچ گئے اور آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جن کی شناخت 4 سالہ عنایا اور دوسالہ ولید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن کے دوران انیلہ اور اس کے دوبچوں کو نہر سے نکال لیا گیا تھا تاہم 4 سالہ عنایا دوران علاج دم توڑ گئی، جب کہ انیلہ اور ایک اور بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں