نوازاور شہبازشریف کی قسمت میں بڑی جیل لکھی ہے شیخ رشید
آصف زرداری کے علاوہ ساری پارٹیاں الیکشن کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قسمت میں جلد بڑی جیل لکھی ہے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور اور لٹیرے کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں، خلیجی ممالک میں ان کو عزت نہیں ملی، جس پر فرد جرم عائد ہو رہی تھی وہ وزیراعظم بن گیا، اے این ایف نے راناثناءاللہ کے خلاف 15 شہادتیں پیش کیں وہ وزیرداخلہ بن گیا، ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتا تھا کہ باپ کا باپ کون ہے اور اس باپ کو کس باپ نے اکٹھا کیا، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا، عوام اس حکومت کے خلاف عمران خان کی کال پر اسلام آباد کیلئے نکلیں، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں حالات سے باخبر ہوں، یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے، اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں، مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا، میں نے ہری پور میں بھی ایک سال جیل کاٹی ہے، کل شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا، کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا، فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے، بہت جلد دونوں شریفوں کی قسمت میں بڑی جیل لکھی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ساری پارٹیاں الیکشن کے لئے تیار ہیں، صرف آصف زرداری راضی نہیں۔