معاشی بحران سری لنکن وزیر اعظم کو ’دورے‘ پرمظاہرین کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا

مظاہر ین نے نعرے لگائے کہ چوروں پر پابندی لگاؤ


ویب ڈیسک May 08, 2022
—فائل فوٹو

THEKRI WALA: سری لنکا کے وزیر اعظم کو اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب بدترین معاشی بدحالی کےخلاف مظاہرین نے ان پر آوازیں کسی اور انہیں غیرمعمولی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکمراں خاندان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں جاری معاشی بحران شدت اختیار کرگیا اور سری لنکن وزیرا عظم نالاکا گوداہیوا نے پہلی مرتبہ عوامی دورہ کیا جہاں انہیں سخت تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدپڑھیں: سری لنکا میں ڈیزل ختم ، مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا

وزیر اعظم نالا کا گوداہیوا بدھ مت کے مقدس ترین مندروں میں سے ایک کا دورہ کررہے تھے کہ اس دوران درجن بھر مرد اور خواتین نے انہیں گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور 'چوروں' پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

 

خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ سری لنکا میں صدرکی تباہ کن معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت آنے اورصدرسےاستعفیٰ دینے کے مطالبات پرصدرراجا پکسا نے ایک بارپھرایمرجنس نافذ کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں