دبئی اوپن ٹینس میں اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں پاک بھارت جوڑی نے مخالف جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی


ویب ڈیسک March 01, 2014
فائنل میں پاک بھارت جوڑی نے مخالف جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی فوٹو:اے ایف پی/فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے دبئی اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور سربیا کے نیناڈ زمونجک سے مقابلہ ہوا جس میں انہوں نے مخالف جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اعصام الحق اور روہن بوپنا نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں ٹی بیڈنارک اور ایل ڈلوہی کو 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں