لاہورمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دلہے کو مہنگی پڑ گئی
دلہے نے گھر پہنچنے کی جلدی میں غلط یوٹرن لیا تھا
ISLAMABAD:
لاہورمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دلہے میاں کو مہنگی پڑ گئی، شادمان ٹاؤن میں سٹی ٹریفک پولیس نے ون وے آنے جانے پر دلہے کو 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دلہے نے گھر پہنچنے کی جلدی میں غلط یوٹرن لیا اور ون وے پر چلتا گیا جس پر پیٹرولنگ افسر نے شناختی کارڈ پربھاری جرمانہ کردیا۔
پیٹرولنگ افسر نے چالان کرنے کے بعد دلہے کو جانے دیا گیا۔ اس حوالے سے پیٹرولنگ افسر عبدالمجید سکھیرا نے کہا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کسی صورتحال میں قابل قبول نہیں ہے۔