شادی میں ہوائی فائرنگ دلہا گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک May 08, 2022
دلہا گرفتار(فوٹو فائل)

شادی میں ہوائی فائرنگ کے باعث دو بچے زخمی ہوگئے، پولیس نے دلہا کو حراست میں لےلیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے بیڑ گاؤں میں پیش آیا، جہاں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 9 سالہ سبحان اور 8 سالہ عبداللہ نامی دو بچے زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے دلہا کو حراست میں لے کر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ شہری ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں