جہانیاں معمر میاں بیوی کو قتل کر کے لاشیں جلا ڈالیں

75 سالہ محمد یونس اور 70سالہ بشیراں بی بی کو گھر میں کلہاڑی سے قتل کیا گیا


Numaindgan Express May 09, 2022
اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے دو روز پرانی تعفن زدہ لاشیں برآمد کیں ، علاقے میں سوگ ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی۔

جہانیاں کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر عمر رسیدہ میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے لاشوں کو آگ لگا دی، پولیس نے جلی ہوئی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی اظہر حسین اور ایس ایچ او سعد بن سعید سندھو نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تعفن زدہ لاشیں برآمد کیں جو 2 روز پرانی تھیں، 75 سالہ محمد یونس اپنی 70 سالہ بیوی بشیراں بی بی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا۔

اس دوران نا معلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا ، ثبوت مٹانے کے لیے ملزمان نے نعشوں کو آگ لگا دی، جہانیاں پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔

ڈی پی او خانیوالسید ندیم عباس نے کہا ہے کہ ہم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں خوف کی فضاء پھیل گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں