صدرمملکت کی منظوری کے بعد اشتراوصاف اٹارنی جنرل مقرر

اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں

اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے اٹارنی جنرل کے لیے اشتراوصاف کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اٹارنی جنرل کے لئے اشتر اوصا ف کے نام کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اور صدر عارف علوی کو منظوری کے لئے سمری بھیجی تھی۔

یہ پڑھیں: اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری


منظور کے بعد ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں، وہ 2015-16ء میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، وہ دو بار 1998-99ء اور 2012-13ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں، اور 2011-12ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نے گورنر پنجاب کے لئے بلیغ الرحمن نے نام کی تاحال منظوری نہیں دی ہے اسی طرح گورنر سندھ کے لیے نسرین جلیل کے نام کی حتمی سمری بھی صدر مملکت کے پاس کل سے موجود ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کےلیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story