قلعہ سیف اللہ میں اے این ایف نے ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی

منشیات گوادر کے راستہ بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی


ویب ڈیسک May 09, 2022
برآمد کی گئی منشیات کی بھاری کھیپ کی تصویر۔

NEW YORK: اے این ایف نے بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں چھاپہ مارکر منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل بادینی کے علاقے کلی لوئی بند میں چھاپہ مارا اور افغانستان سے اسمگل کرکے وہاں ڈمپ کی گئی ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کی۔

منشیات میں 867 کلو گرام مارفین، 260 کلوگرام ہیروئن اور 255 کلو گرام آئس شامل تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ منشیات گوادر کے راستہ بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کو قبضے میں لیکر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |