ایس بی سی اے میں سارے چور اچکے بھرے پڑے ہیں سندھ ہائیکورٹ

رمضان میں دیکھو تو عمرے کی ادائیگی پر چلے جاتے ہیں، عدالت


کورٹ رپورٹر May 09, 2022
رمضان میں دیکھو تو عمرے کی ادائیگی پر چلے جاتے ہیں، عدالت

سندھ ہائیکورٹ نے شانتی نگر کچی آبادی میں اونچی عمارتیں بنانے سے متعلق درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سارے چور اچکے بھرے پڑے ہیں۔ رمضان میں دیکھو تو عمرے کی ادائیگی پر چلے جاتے ہیں۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو شانتی نگر کچی آبادی میں اونچی عمارتیں بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2019 سے درخواست دائر ہے، 4 منزلہ عمارتیں بن چکیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایس بی سی اے وکیل اور افسر کو جھاڑ پلاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کچی آبادیوں میں کیا ہورہا ہے۔ ڈی جی خود وضاحت دیں۔ یہ بھی بتائیں، کتنے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی۔ کرپٹ افسران کے نام، عہدے اور کارروائی سے آگاہ کریں۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ ایس بی سی اے اے کے ہر کام میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو بلا لیتے ہیں۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ لوگ بھنگ پی کر سو رہے ہیں؟ ایس بی سی اے میں کوئی کام جائز ہورہا ہے؟ پھر سارے ایس بی سی اے والے عمرے کی ادائیگی پر چلے جاتے ہیں۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ ایس بی سی اے میں سارے چور اچکے بھرے پڑے ہیں۔ رمضان میں دیکھو تو عمرے کی ادائیگی پر چلے جاتے ہیں۔ کچی آبادیوں میں عمارتیں بن رہی ہیں کون کنٹرول کرے گا؟ کوئی ہے ادارہ جو ان عمارتوں کیخلاف کارروائی کرے؟ ایس بی سی اے والے کر کیا رہے ہیں؟ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 24 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |