خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا رکن گرفتار

عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج کا فیصلہ


ویب ڈیسک May 09, 2022
فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، ان کی رہائی کے لئے وکلاء سے مشاورت کی جارہی ہے، ترجمان پی ٹی آئی(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے والے تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما کی غیراخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے پر تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کردیا، جب کہ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب ملزم فیاض خلیل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکن فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، ان کی رہائی کے لئے وکلاء سے مشاورت کی جارہی ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں