سینما گھروں سے پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا سازش ہے مصطفیٰ قریشی
سینما مالکان کو اپنے ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، پاکستانی فلموں کو ہٹانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے، اداکار
فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے سینما گھروں سے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو اتارنا فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ سینما مالکان کو اپنی ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا کسی طرح بھی حب الوطنی نہیں، حکومت کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہورہی ہو تو اس کے مقابلے پر غیر ملکی فلم نہ لگائی جائے۔
ان کا پاکستانی فلم میکرز سے کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز نہ کریں کیونکہ اب پہلے والا ماحول نہیں ہے کہ جب عید پر آٹھ آٹھ فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، سینما مالکان اور فلم میکرز باہمی مشاورت سے اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا فلموں کی ریلیز کے حوالے سے پالیسی تیار ہونی چاہیے تاکہ فلم میکرز اور سینما مالکان دونوں کا بھلا ہوسکے، کئی سال بعد عید پر پاکستانی فلموں کے حوالے سے ماحول بنا تھا اور اچھی خبریں آرہی تھیں لیکن سینما مالکان کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی نے مایوسی پھیلا دی، جب پاکستانی فلمیں بزنس کر رہی تھیں تو ان کو بلا وجہ کیوں اتارا جا رہا ہے اور غیر ملکی فلم کو کیوں اہمیت دی گئی۔