ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شبیر حسین انتقال کرگئے

مرحوم اسلام آباد بیورو میں بحیثیت رپورٹر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے


ویب ڈیسک May 09, 2022
—فوٹو

ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شبیر حسین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

شبیر حسین اسلام آباد بیورو میں بحیثیت رپورٹر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ شبیرحسین کی نماز جنازہ مسلم کالونی گراؤنڈ بری امام اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی شبیر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی دکھ ہوا، تکیلف کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، تکیلف کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شعبہ صحافت میں شبیر حسین مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شبیر حسین مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شبیر حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لواحقین کے صبر کے لیے دعاگو ہوں، اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ساجد حسین شاہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیلتھ رپورٹرس شبیر حسین کی ناگہانی موت پر بہت افسوس ہوا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، وزارت صحت کے تمام ادارے ان کی اچانک موت سے افسردہ ہیں، مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی پروفیشنل خدمات اور رپورٹنگ کو وزارت صحت میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں