سری لنکا حکومتی رکن اسمبلی نے مشتعل مظاہرین کے ہتھے چڑھنے پر خودکشی کرلی

جان کے در پہ مشتعل ہجوم نے رکن اسمبلی کی پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیا تھا


ویب ڈیسک May 09, 2022
مشتعل ہجوم کے سامنے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، فوٹو: فائل

سری لنکا میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے کے خوف سے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران مشتعل مظاہرین نے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی کی کار کو گھیرے میں لے لیا۔

رکن اسمبلی نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے تلخ کلامی بڑھ گئی جس پر رکن اسمبلی نے براہ راست مظاہرین پر گولیاں برسادیں جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین لوہے کی راڈیں، ڈنڈے اور چاقو تھامے پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شدید عوامی دباؤ پر سری لنکا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

رکن اسمبلی نے خوف زدہ ہوکر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں