محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ہاتھوں سے چیتا پکڑنے کی ویڈیو وائرل

محکمہ جنگلات نے چیتے کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چیتا رہائشی علاقے میں گھس گیا

بھارتی محکمہ جنگلات کے افسران نے رہائشی کے علاقے میں گھسنے والے خونخوار چیتے کو ہاتھوں سے پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت کے گاؤں بھرم پور میں رات گئے داخل ہوگیا تھا جسے دیکھ کر گاؤں والوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کو مطلع کیا۔

مذکورہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ خونخوار چیتے کو پکڑنے کےلیے جائے وقوعہ پر پہنچے تو چیتے نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

محکمہ جنگلات کے دو افسران نے خطرناک چیتے کو اپنے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ شدید زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔


چیتے کو پکڑنے کی ویڈیو پانی پت کے ایس پی ششانک کمار سوان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور محکمہ جنگلات اور مقامی پولیس کی بہادری کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

محکمہ جنگلات نے چیتے کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }