حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے، فی کلو چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کردی گئی


ویب ڈیسک May 09, 2022
—فائل فوٹو

RAWALPINDI: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے، فی کلو چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کردی گئی۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی اجلاس میں گندم کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا اور پاسکو اور پنجاب کو اضافی گندم خریدنے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں نظرثانی کی سمری اجلاس میں پیش کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ملکی طلب کے مطابق 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ اجلاس نے ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی بھی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم ریلیف پیکج 2020 کی مئی اور جون تک توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاسکو نے 1.20 ملین میٹرک ٹن نے گندم خریداری اور محکمہ خوراک پنجاب نے 3.5 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں