رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا

رواں سال دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے

عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی،سعودی وزارت حج وعمرہ:فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD:
سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔




اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی۔ یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئےکوٹے کے مطابق ہے۔
Load Next Story