پاکستان نے افغان سیلاب متاثرین کیلیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7مئی کو روانہ کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 10, 2022
ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے آج پاکستان ایئر فورس کے سی 130 طیارے کے ذریعے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ مزار شریف کے لیے روانہ کر دی ہے۔

ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7 مئی کو روانہ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں