بھارتی خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی کرلی

خودکشی کرنے والی خاتون ٹوائلٹ نہ ہونے کے باعث والدین کے گھررہ رہی تھیں


May 10, 2022
خاتون کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی:فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت میں سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں 27 سالہ خاتون نے شوہرکے گھرمیں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخودکشی کرلی۔خودکشی کرنے والی خاتون کی 6 اپریل کو شادی ہوئی تھی اوروہ شوہرسے ایسا گھر لینے پراصرار کررہی تھیں جس میں ٹوائلٹ موجود ہو۔ دونوں کے درمیان اس بات پرجھگڑا بھی ہوا تھا۔

خودکشی کرنے والی خاتون مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اورسسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھیں اوروہیں ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ خاتون کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں