وزیراعلیٰ کا کوئٹہ پیکیج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر اظہار برہمی
پیکیج کے منصوبوں خاص طور پر سریاب روڈ، سبزل روڈ اور انسکمب روڈ کی توسیع کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ پیکیج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے کوئٹہ پیکیج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیکیج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے یہ ںہیں کہ انہیں تکلیف دی جائے، سریاب روڈ اور سبزل روڈ کے مکین منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث گزشتہ 2 سال سے مسائل و مشکلات کا شکار ہیں، انسکمب روڈ کی توسیع جیسا اہم منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے انسکمب روڈ کی توسیع کے منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ عوام کی تکلیف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔